Thursday, 4 August 2016
یہاں اچھے لوگ پیچھے رہ جاتے ہیں
برے لوگ چونا لگا کر آگے بڑھ جاتے ہیں
یہاں کامیابی چالاکی سے ہوتی ہے
یہاں شریف لوگ ناکام ہوجاتے ہیں
یہاں چوری کرنے والا چور نہیں امیر کہلاتا ہے
یہاں غریب آٹے کی چکی کی طرح پستا جاتا ہے
یہاں پڑھے لکھے در در مارے مارے پھرتے ہیں
یہاں ڈاکو چور دن دھارے پستول تھامے ، سینہ تانے پھرتے ہیں
یہاں سچ بولنے والے کو خاموش کروا دیا جاتا ہے
یہاں کافروں کے فتوے دیواروں پر چھپتے ہیں
یہاں اختلاف رائے رکھنے والے کو غدار , دشمن سمجھا جاتا ہے
یہاں لوگوں کے ایمان گلی گلی بازاروں میں بکتے ہیں
یہاں بولنے کی بھی پابندی ہے , یہاں بےبس لاچار کی طرف داری بھی جرم ہے
یہاں بے گناہوں کو سزا ملتی ہے ,یہاں مجرم کھلے عام جرم کرتے پھرتے ہیں
یہاں مظلوم لوگ مرتے رہتے ہیں یہاں جنازے پر جنازے کاندھے پر اٹھاۓ اپنے ، اپنوں کے پھرتے ہیں
یہاں لوگ ٣ دن کی عید کے بعد ٤٠ دن کا سوگ مناتے ہیں
یہاں لوگ بستیوں میں جلاۓ جاتے ہیں , خوبصورت چہرے تیزاب سے دلھاۓ جاتے ہیں , تو کبھی زندہ مٹی میں خاموشی سے دفن کردیۓ جاتے ہیں
یہاں لوگ چپ رہتے ہیں ، "سیدہ" انھیں تنگ مت کرو , یہ زندہ لاشوں کی طرح سوتے رہتے ہیں
سیدہ حنا زیدی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment